اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کےضلع اننت ناگ کے لارکی پورہ میں ہندوستانی فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز جانب سے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔نوجوان کھلاڑیوں نے ہندوستانی فوج سے اس طرح کے مزید ٹورنامنٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔ باسکٹ بال 2023 ٹورنامنٹ میں ضلع اننت ناگ کی کل چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی 19 آر آر کے کمانڈنگ آفیسر انجیت اوہرا اور دیگر افسران موجود تھے .فائنل میچ ٹیم شیلی پورہ اور ٹیم برینٹی کے درمیان کھیلا گیا۔ شیلی پورہ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹرافی کو اپنے نام کر دیا اور جیت حاصل کی۔
فوج کے مطابق اسطرح کے پروگراموں کا اہتمام مقامی نوجوانوں کو کھیلوں کے فوائد کے بارے میں آگاہی دینا اور کشمیر کو منشیات سے پاک بنانا ہے ۔
اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے فوج اس کاوش کی کافی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام انعقاد ہوں گے۔اس سے کشمیری نوجوانوں کی آگے جانے کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Schools during winter In Kashmir موسم سرما میں طلبا و طالبات کے اہم مطالبے
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج کو اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے اس سے نوجوان کھیل کی جانب راغب ہوں گے اور منشیات سے دور ہو جائیں گے۔