ETV Bharat / state

T20 Cricket Tournament At Latpora سی آر ہی ایف کے 185 بٹالین نے پامپورمیں ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا

سی آر ہی ایف کے 185 بٹالین نے وادی کے نوجوانوں کے درمیان کھیل کود کو فروغ دینے کے مقصد سے پامپور کے لیتہ پورا میں ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔ مقامی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ باشندوں میں ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کو لے کر زبردست جوش و خروش پا یا گیا۔ T20 Cricket Tournament At Latpora

سی آر ہی ایف کے 185 بٹالین نے پام پورمیں ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 7:12 PM IST

سی آر ہی ایف کے 185 بٹالین نے پام پورمیں ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا

پامپور:جموں و کشمیر میں موسم سرما کے دوران شدید سردی کی وجہ سے زیادہ کھیل کود کا انعقاد نہیں کیا جاتا ہے تاہم سی آر پی ایف نے نوجوانوں کے لئے شاندار ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔سی پی آر پی ایف کے 185 بیٹالین نے ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کرکے نوجوانوں کی توجہ کھیل کود کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح ارون بھارتی، کمانڈنٹ 185Bn نے سیکنڈ ان کمانڈ اور 185Bn کے تمام افسران کی موجودگی میں کیا۔کرکٹ کے اس منفرد فارمیٹ کو نوجوانوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی اور ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔

مقامی لوگوں کے ہجوم کے درمیان دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔آج پہلا میچ لالپورہ 11 اور باغ نشاط لیتپورہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں لالپورہ 11 نے فتح اپنے نام کی۔

کمانڑنگ آفسر ارون بھارتی نے کہا کہ یہ کوشش وادی کے نوجوانوں سے جڑنے کا ایک حصہ ہے۔ اس مہم کو آگے بڑھانے کے لئے، 185 بٹالین، سی آر پی ایف نے نوجوانوں کے لۓ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب متوجہ کرنا ہی نہمارا اہم مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pir Panjal Kabaddi League پیر پنجال کبڈی لیگ، تین روزہ کھیلوں کے ایونٹ کا افتتاح کیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوں کی بدولت نوجوانوں کو منشیات اور دوسری بری عادات سے دور رکھا جا سکتا ہے۔وادی کے نوجوان باصلاحیت ہیں بس انہیں صحیح گائیڈ لائن فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔آنے والے دنوں میں وادی کے نوجوان بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں گے کیونکہ ان میں بھرپور صلاحیت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.