پورے ہسپتال میں اس سے افرا تفری پیدا ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں تحصیل رام نگر کی ایک حاملہ خاتون زچگی کے لیے ضلع ہسپتال آئیں تھیں، جس کے بعد اس کا آپریشن ہوا اور بعد میں وہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر پائی گئیں تھیں۔
اس کے بعد ، انتظامیہ کی طرف سے مذکورہ خاتون کے رابطے میں آنے والے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملہ کو قرنطینہ میں رکھ دیا گیا تھا اور ان کے نمونے لئے گئے تھے۔
جس کی رپورٹ آج آئی، اس میں 2 ڈاکٹرز اور 17 پیرامیڈیکل اسٹاف کی مثبت اطلاعات ہیں جن کو انتظامیہ کی ترجیح کی بنیاد پر کووڈ 19 کے نگہداشت مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
اسی دوران ، جب ہمارے نمائندے نے سی ایم او ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہئے اور انتظامیہ کی ہدایتوں پر عمل کرنا چاہئے۔