کولگام ضلع کے دیوسر علاقہ میں 16سالہ لڑکے نے زہریلی چیز کھا کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ چھتر پورہ دیوسر میں گزشتہ روز لڑکے نے گھر میں زہریلی شئے کھالی، جس کی وجہ سے اسکی حالت متغیر ہوگئی۔
اہل خانہ نے لڑکے کو نازک حالت میں ضلع اسپتال کولگام میں داخل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج و معالجے کیلئے ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔
تاہم راستے میں ہی لڑکے کا انتقال ہوگیا۔ جوں ہی لاش اس کے آبائی گاؤں لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔
پولیس نے معاملے کے حوالے سے کیس درج کر لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں گذشتہ کئی مہینوں سے خودکشی کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے جو کہ تشویشناک معاملہ ہے۔