ہندواڑہ: جموں و کشمیر کے ہندواڑہ کے مقبول آباد میں واقع مدرسہ عائشہ صدیقہ اللبنات کی جانب سے سالانہ جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مقبول آباد اور اس کے اطراف کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ سولہ لڑکیوں نے تعلیمات اور قرآن پاک مکمل کیا اور ان 16 بچیوں اور لڑکوں کی دستار بندی کی گئی۔ اس موقع پر انہیں خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
اس دوران علما نے کہا کہ 'تعلیم کی روشنی سے گھروں کے ساتھ ساتھ سماج میں بڑے پیمانے مثبت تبدیلی آتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قرآن کی تعلیم سے ہماری دین اور دنیا دونوں سنور جاتی ہے۔جن گھروں کی بچیوں نے حفظقرآن بنیں ان کے اور ان کے گھر والوں کے نام نیکیاں لکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Dara Shikoh Mughal Garden Fountains Defunct دار شکوہ مغل باغ کے فوارے ناکارہ، محکمہ پھول بانی خواب خرگوش میں
اس موقع پر خصوصی مہمانان کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی مدرسہ کی اس تقریب کی جم کر تعریف کی اور ادارے کے متظمینکا شکریہ کیا۔ انہوں نے اس ادارے کو بھر پورہ تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی