ETV Bharat / state

سرینگر: نوزائیدہ بچہ کی کورونا سے موت - کشمیر نوزائدہ

جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں میں یہ سب سے کم عمر مریض ہے۔

سرینگر: نوزائیدہ بچہ کورونا کا شکار
سرینگر: نوزائیدہ بچہ کورونا کا شکار
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 11:49 AM IST

سرینگر کے بمینا علاقے سے تعلق رکھنے والے 15 دن کے نوزائیدہ بچے کی جمعہ کے روز کورونا وائرس سے موت ہوگئی ۔

شیر کشمیر انسٹیچیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ' نوزائیدہ بچہ ایروٹک سنٹرز میں مبتلا تھا۔ یہ وہ بیماری ہے جس میں رگوں میں خون کا بہاؤ قلب کا ڈھکن پوری طرح سے نہ کھلنے کی وجہ سے جسم میں خون کا بہاؤ کم رہتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ' رواں مہینے کی 16 تاریخ کو اس بچے کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی کورونا وائرس جانچ بھی کی گئی تھی۔ تاہم 17 جون کو ان کا ٹیسٹ کورونا وائرس کے لیے مثبت پایا گیا جس کے بعد ان کا علاج بھی شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے دکھ سے کہنا پڑ رہا ہے کہ آج صبح 10:55 ان کی موت واقع ہوگئی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں مہلک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 75 پہنچ چکی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 9 مریض اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.