بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں 14-ویں این سی او آر ڈی میٹنگ آج یہاں ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو کی صدارت میں ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر نے میٹنگ طلب کی اور سابقہ این سی او آر ڈی میٹنگ میں طے شدہ مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں چیئر کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم نے منشیات فروشوں کو سخت سزا دینے پر زور دیا۔انہوں نے بڈگام میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے میں براہ راست ملوث تمام محکموں کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے جنگلات، زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کینابیس (Canabis) کی کاشت کو تلف کرنے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں:Award Ceremony Held At Pulwama پلوامہ میں تقریب تقسیم ایوارڈ کا انعقاد
انہوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو پوست اور بھنگ کی سو فیصد کاشت تلف کرنے کی ہدایت کی۔ انہیں ہدایت کی کہ وہ ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں جو اپنی ملکیتی زمینوں پر یہ اشیاء غیر قانونی طور پر کاشت کررہے ہیں۔ سب ڈویژنل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ سب ڈویژن کی سطح پر پولیس اور اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر کے ساتھ مشترکہ پوست اور بھنگ تلف کرنے کی مشقیں کریں۔