اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں ایک 14 بچے دریا میں نہانے کے دوران ڈوبنے سے موت ہوگئی، متوفی کی شناخت بدانہ کے رہائشی حافظ ثاقب احمد ولد بلال احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ 14-year-old boy drowned in verinag
اطلاع کے مطابق ثاقب جمعہ کی نماز سے قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ نہانے کے لئے نالہ ساندرن گیا تھا جہاں وہ نہانے کے دوران گہرے پانی میں چلا گیا اور اچانک ڈوب گیا موقع پر موجود لوگوں نے فورا اسے ڈھونڈھنے کی کوشش کی لیکن نہیں ملا۔ بعد ازاں اس کی لاش برآمد ہوئی۔
مزید پڑھیں:
اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالہ ساندرن میں دن رات غیر قانونی طور سے ریت بجری نکالنے کا کام مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے نالہ میں گہرے کھڈے بن چکے ہیں اور پانی جمع ہونے لگا ہے جس میں آئے حادثات پیش آرہے ہیں۔