اس طرح جموں وکشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد 328 تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 328 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 281سرگرم معاملات ہیں ۔ 42مریض شفایاب ہوئے اور 5 0کی موت واقع ہوئی ہے؟
اب تک 59,205افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔
ان میں 7,631 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں
۔ اس کے علاوہ260 اَفراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔281کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 27,366 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
اسی طرح بلیٹن کے مطابق23,632اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ اس کے علاوہ مزید 4مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن کو آج سی ڈی ہسپتال جموں سے رخصت کیا گیا۔
بلیٹن کے مطابق 17اپریل 2020ءکی شام تک 6,110 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے
سری نگر میں اب تک کورونا وائر س کے 78 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 65 سرگرم معاملات ہیں ۔12 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
اُدھر بانڈی پورہ میں اب تک 75 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے 63 سرگرم معاملات ہیں ، 11 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 42 ہوئی ہیں جن میں سے 40سرگرم معاملات ہیں اور ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔
اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 12ہوئی ہیںج ن میں سے 9سرگرم ہیں اور3صحتیاب ہوئے ہیں ۔پ
لوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 3 معاملات کیں )ؑتطبشوپیان میں 17 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 15 سرگرم ہیں اور دو صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ کپواڑہ میں 27مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور سبھی کے سبھی سرگرم معاملات ہیں ۔
اسی طرح گاندربل اور کولگام میں بالترتیب 14اور 5 مثبت معاملات پائے گئے ہیںاور اننت ناگ میں ایک مثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔
اسی طرح جموں میں وائر س کے 26مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں 22سرگرم ہیں اور 4 شفایاب ہوئے ہیں۔اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 20 ہوئی ہےں جن میں سے 14معاملات سرگرم ہیں۔ 5صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنا ¿ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 3 مریض پائے گئے ہیںجو اب تک صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ سانبہ میں 04 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ سب سرگرم معاملات ہیں۔
کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔لیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سماجی دُوری کو برقرار رکھیں۔ اُن سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ سفری تفاصیل یا مثبت معاملے کے ساتھ رابطے کو رضاکارانہ طور پر رِپورٹ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے افراد سے دوری بنائے رکھے جو کھانسی یا بخار میں مبتلا ہوں ۔اگر کسی شخص میں ان علامات کے علاوہ سانس لینے میں دِقت پیش آتی ہیں۔
کووِڈ۔19 ہیلپ لائین سے رابطہ کرنا چاہیئے تاکہ اس کو بروقت طبی سہولیت فراہم کی جاسکے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں
لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔
لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔