مرکزی حکومت نے منگل کے روز اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران 138 عسکریت پسند اور 50 سیکیورٹی فورس کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت داخلہ نے لوک سبھا کو بتایا کہ جموں وکشمیر میں 01.03.2020 سے لے کر 31.08.2020 تک 138 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ چھ ماہ کے اس عرصے کے دوران جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلقہ واقعات اور جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق واقعات کے دوران سیکیورٹی فورس کے 50 اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
ایم ایچ اے کے مطابق اگست 2019 سے اب تک جموں وکشمیر میں دراندازی کی 176 کوششیں دیکھنے کو ملی۔ جن میں 48 کوششیں اگست 2019 میں کی گئیں جبکہ 40 ستمبر میں 26 اکتوبر میں 6 نومبر میں 9 دسمبر میں اس کے علاوہ جنوری اور مارچ کے مہینے میں ایک بار دراندازی کی کوشش کی گئی جبکہ 23 دفعہ اپریل کے مہینے میں اور آٹھ مئی کے ماہ میں اور اس کے علاوہ 10 جولائی کے مہینے میں دیکھنے کو ملی ہیں۔
ایم ایچ اے کے مطابق جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی طرف سے دراندازی کی باقاعدہ کوششوں کو سرحد پار سے حمایت اور مدد حاصل ہے۔