ETV Bharat / state

کشمیر میں غیر یقینی صورتحال کا 115 واں دن - غیر یقینی صورتحال کا 115 واں دن

وادی کشمیر میں گزشتہ 115 دنوں سے جاری غیر یقینی صورتحال اور اضطرابی کیفیت کے بیچ بدھ کے روز بھی برستی بارش کے دوران شہرسری نگر کے پائین وبالائی علاقوں میں صبح کے وقت بازاروں میں دکانیں کھل گئیں تاہم انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات کی مسلسل معطلی مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگوں کے لئے سوہان روح بن کے رہ گئی ہے۔

کشمیر میں غیر یقینی صورتحال کا 115 واں دن

author img

By

Published : Nov 27, 2019, 7:57 PM IST

بتادیں کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے خلاف وادی میں غیر اعلانیہ ہڑتال کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوا جو وہنوز جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق وادی میں بدھ کے روز جہاں سری نگر کے پائین وبالائی علاقوں میں صبح کے وقت بازاروں میں دکانیں کھل گئیں اور برستی بارش کے بیچ کے لوگوں کے جم غفیر کو مختلف اشیائے ضروریہ بالخصوص گرم ملبوسات کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا وہیں شمال وجنوب کے دیگر اضلاع میں بھی کہیں صبح کے وقت تو کہیں شام کے وقت بازار کھلے رہے۔
وادی کے قرب جوار کی سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل برابر جاری ہے جہاں شہر سری نگر کی تما چھوٹی بڑی سڑکوں پر نجی ٹرانسپورٹ کی بھرپور جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل وحمل پابندی سے جاری وساری ہے وہیں وادی کے دیگر جملہ ضلع صدر مقامات و قصبہ جات میں بھی ٹرانسپورٹ کی آمد رفت برابر جاری ہے اگرچہ سڑکوں پر پہلے صرف نجی گاڑیاں ہی چلتی پھرتی نظر آتی تھیں تاہم بعد ازاں رفتہ رفتہ پبلک ٹرانسپورٹ بشمول سومو و منی گاڑیاں بھی سڑکوں پر نمودار ہونے لگیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.