ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 532 نئے کورونا کیسز، 11 اموات

author img

By

Published : Aug 16, 2020, 7:32 AM IST

ان مثبت کیسز میں سے 424 کا تعلق کشمیر سے ہے جن میں 70 سے زیادہ دفاعی اہلکار شامل ہیں۔ وہیں جموں میں 108 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 45 مسافر شامل ہیں۔

جموں و کشمیر: 532 نئے کورونا کیسز، 11 اموات
جموں و کشمیر: 532 نئے کورونا کیسز، 11 اموات

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 سے متاثر 11 مریضوں کا انتقال ہوگیا جبکہ 534 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 28021 ہوگئی۔ جموں و کشمیر میں اموات کی تعداد 535 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز ایک نوجوان خاتون جس نے سیزرین سیکشن کے ذریعہ بچے کو جنم دیا تھا اور اس کا بعد میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 25 برس کی تھیں اور بارہمولہ کے سوپور کی رہنے والی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر میں آج سے کھلیں گے مذہبی مقامات

اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ 'مذکورہ خاتون کو حمل کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر لاحق تھا۔ مریض کو تشویشناک حالت میں 14 اگست کو اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔'

وہ حمل کے بعد کووڈ 19 سے مرنے والی چوتھی خاتون ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں دو خواتین بچوں کو جنم دینے کے بعد کورونا سے فوت ہوگئیں۔

حکام کے مطابق اس کے علاوہ اسکمز صورہ میں کورونا کی وجہ سے چار افراد کی موت ہوگئی۔ ان میں ڈانگر پورہ بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ خاتون، حاجن بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ، ٹینگ پورہ گاندربل کی 55 سالہ خاتون اور حیات پورہ چاڈورہ کی ایک 45 سالہ خاتون شامل ہیں۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں میں اس وائرس سے دو افراد کی موت ہو گئی۔

گزشتہ روز 734 صحتیاب ہونے والے مریضوں کے ساتھ یہ تعداد اب 20000 عبور کرچکی ہے۔ مرکزی علاقے میں فعال کیسز کی تعداد 6818 ہوگئی۔

گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے مثبت کیسز میں سے 424 کا تعلق کشمیر سے ہے جن میں 70 سے زیادہ دفاعی اہلکار شامل ہیں۔ وہیں جموں میں 108 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 45 مسافر شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.