جموں وکشمیر کے متعدد اضلاع میں سخت سکیورٹی کے درمیان دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔
اس موقع پر طلبا کا کہنا ہےکہ 'کشمیر میں جو گزشتہ مہینوں سے حالات بنے ہوئے ہیں اس سے ہمیں کافی نقصان ہوا ہے۔ اسکول بند ہونے کی وجہ سے ہمیں اپنی پڑھائی گھر میں ہی کرنی پڑی۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمیں پوری امید ہے کہ کشمیر کے حلات جلد ہی بہتر ہوجائیں گے اور ہمارا مستقبل بھی ٹھیک ہوجائے گا۔'
انہوں نے کہا کہ 'امتحانات کے لیے حکومت نے سکیورٹی کے انتظامات کیے تھے۔'