ETV Bharat / state

ایل اے سی پر جوان ہلاک

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 10:21 AM IST

21 ڈوگرہ یونٹ کا 22 سالہ فوجی جوان انچت شرما اروناچل پردیش میں ایل اے سی پر ماجا پوسٹ سے جیلیما پوسٹ جارہا تھا، اس دوران جاری آپریشن کے دوران وہ ہلاک ہو گیا۔

ایل اے سی پر جوان شہید
ایل اے سی پر جوان شہید

ناہن: سب ڈویژن کے بوہل ٹالیہ پنچایت کے گاؤں دھار پیجرا کا رہائشی 22 سالہ فوجی نوجوان اروناچل پردیش میں ایل اے سی پر ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق 21 ڈوگرہ یونٹ کا جوان اروناچل پردیش میں ایل اے سی پر ماجا پوسٹ سے جیلیما پوسٹ کی جانب جارہا تھا۔ اس دوران ایل اے سی پر ہو رہے آپریشن میں وہ ہلاک ہوگیا۔ ہلاک جوان کی شناخت انچت شرما کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ واقعہ گذشتہ منگل کی شام کا بتایا جارہا ہے۔ اہل خانہ کو منگل کی رات بیٹے کی موت کی جانکاری حاصل ہوئی۔ اس کے بعد سے پورے علاقے میں سوگ کی لہر ہے۔

اس تعلق سے انچت شرما کے تایا سدیش شرما نے بتایا کہ بیٹے کی ہلاکت کی خبر سے گھر میں غم کا ماحول ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کو یہ اطلاع کل رات ملی تھی۔ صبح انچت کے فوجی افسر کے ساتھ فون پر بات بھی کی گئی۔

دوسری طرف سیرمور سینیک ویلفیئر بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر دیپک دھون نے فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 24 نومبر کی شام ایک کارروائی کے دوران، ماجا پوسٹ سے جیلیما چوکی کی طرف جاتے ہوئے 21 ڈوگرہ یونٹ کے جوان ہلاک ہوگئے۔

ہلاک شدہ کی لاش 27 نومبر تک ڈیبروگڑھ لایا جائے گا اس بارے میں فوج کے عہدیداروں سے مستقل گفتگو ہورہی ہے۔ اس کے بعد لاش کو فضائیہ کے ذریعے چندی گڑھ لایا جائے گا ، جہاں سے آخری رسومات کے لئے جوان کی لاش کو اس کے آبائی گاؤں لے جایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.