ETV Bharat / state

Water Entered into Atal Tunnel: ہماچل میں اٹل ٹنل تالاب میں تبدیل - کلو نیوز

اٹل ٹنل روہتانگ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں بھاری بارش کے سبب پانی بھر گیا ہے۔ کل رات کلّو میں شدید بارش ہوئی جس کے سبب اٹل ٹنل تالاب جیسا نظارہ پیش کرنے لگی تاہم اس سے گاڑیوں کی آمد و رفت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ Water Entered into Atal Tunnel

اٹل ٹنل تالاب میں تبدیل
اٹل ٹنل تالاب میں تبدیل
author img

By

Published : Jul 15, 2022, 5:46 PM IST

منالی: ضلع کلّو میں مسلسل بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر حادثات رونما ہورہے ہیں۔ کبھی بادل پھٹنے سے تو کبھی لینڈ سلائیڈنگ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ منالی کے سیاحتی شہر کلو میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بارش کے درمیان ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح تیز بارش کی وجہ سے اٹل ٹنل تالاب میں تبدیل ہو گئی۔ تاہم اس سے گاڑیوں کی آمد و رفت پر کوئی اثر نہیں پڑا لیکن اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اٹل ٹنل تالاب میں تبدیل

واضح رہے کہ اٹل ٹنل روہتانگ دنیا کی سب سے اونچی سرنگ ہے، جو لاہول اور کلو اضلاع کو جوڑتی ہے۔ جب یہ ٹنل بن رہی تھی تو اس وقت بھی سیری نالے کی وجہ سے کافی مسائل پیش آئے تھے۔ اب جمعرات کی رات ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے ٹنل کے باہر نالے کے پانی سے تالاب بن گیا اور پانی سرنگ میں بھی داخل ہو گیا۔ اتنا ہی نہیں ٹنل کی دیواروں سے بھی پانی کا رساؤ ہو رہا تھا۔ تاہم یہ پانی کچھ ہی دیر میں باہر نکل گیا تھا اور یہاں سے گاڑیوں کی آمدورفت مسلسل جاری ہے۔

ایس پی لاہول سپتی مانو ورما نے بتایا کہ لاہول وادی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی ٹنڈی کلاڈ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔ لیکن اب اسے کھول دیا گیا ہے اور یہاں سے گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔ انہوں نے لوگوں اور سیاحوں پر زور دیا کہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وادی لاہول کا رخ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.