ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: بے موسم کی بارش نے کسانوں اور باغبانوں کی مشکلیں بڑھائی - ہماچل پردیش کی خبر

ریاست کے نشیبی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش سے پھلوں اور گندم کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کورونا وائرس بحران کے بیچ بے موسم کی اس بارش نے کسانوں اور باغبانوں کی مشکلیں اور بڑھا دی ہیں ۔

ہماچل پردیش: بے موسم کی بارش نے کسانوں اور باغبانوں کی مشکلیں بڑھائی

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 2:18 PM IST

ریاست ہماچل پردیش کے اونچائی والے علاقوں میں آج برف اور درمیانے اور نشیبی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے باغبانوں اور کسانوں کو زبردست نقصان ہوا۔

قبائلی علاقے لاهل-اسپیتی، كنور، کلو اور چمبا اضلاع کے اونچائی والے مقامات پر تازہ برف باری ہوئی۔ روهتانگ درہ بھی برف سے ڈھک گیاہے۔

گزشتہ تین دن سے روهتانگ میں برفباری ہورہی ہے۔

ریاست کے میدانی علاقوں میں بارش سے گرمی سے راحت ملی ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

ریاست کے کچھ علاقوں میں پیر کے روز مسلسل تیسرے دن ژالہ باری ہوئی۔ اس سے پھل، فصلوں اور سبزیوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ شملہ سمیت سیب پیدا کرنے والے علاقوں میں ژالہ باری سے سیب کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

ریاست کے نشیبی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش سے پھلوں اور گندم کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کورونا وائرس بحران کے بیچ بے موسم کی اس بارش نے کسانوں اور باغبانوں کی مشکلیں اور بڑھا دی ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بجائی میں 20، منڈی میں 11، بھنتر اور رام پور میں 6، كلپا اور بانگٹو میں 5، پهو اور سراهن میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 'درمیانی اور اونچی پہاڑی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ پوری ریاست میں 22 اپریل کو موسم صاف رہے گا۔ 24 اپریل کو ایک بار پھر ریاست میں بارش اور برفباری کے آثار ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.