ETV Bharat / state

Sirmaur Road Accident ہماچل میں پک اپ حادثے میں دو ہلاک، دو زخمی - سرمور میں سڑک حادثہ

ضلع سرمور کے راج گڑھ میں ایک پک اپ گہری کھائی میں گر گئی۔ پک اپ میں چار افراد سوار تھے جن میں سے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دوشدید زخمی ہوئے ہیںم جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 15, 2023, 9:39 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش میں ضلع سرمور کے راج گڑھ میں سولن-نیری پل روڈ پرہفتہ کی دیر رات شلاباغ کے قریب ایک پک اپ کے گہری کھائی میں گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شلاباغ کے قریب ایک پک اپ گہری کھائی میں گر گئی۔ پک اپ پروانو سے کلیوپاب آ رہی تھی اور اس میں گھریلو سامان، سیمنٹ اور چادریں لدی ہوئی تھیں۔ پک اپ میں چار افراد سوار تھے جن میں سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس زخمیوں کو سولن اسپتال لے گئی۔

پولیس نے مرنے والوں کی شناخت بھوپیندر ٹھاکر ولد تارا سنگھ اور آدرش ٹھاکر ولد مرحوم موہرکے طور پر کی ہے۔ سریش کمار ولد روشن لال اور جتیندر ٹھاکر ولد تارا سنگھ شدید زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے سولن کے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ چاروں افراد گاؤں کلیوپاب، تحصیل راج گڑھ، ضلع سرمور کے رہنے والے ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارون مودی نے بھی حادثے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ ابھی تک حادثے کی صحیح وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں آج ایک مسافر بس الٹنے سے تین مسافروں کی موت ہو گئی اور 44 دیگر زخمی ہو گئے۔ بڑواہ تھانہ انچارج جگدیش گوئل نے بتایا کہ اندور سے کھنڈوا جانے والی بس بڑواہ سے سات کلومیٹر دور منیہار کے نزدیک الٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دراصل تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے آگے آگے چلنے والی ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: Khargone Road Accident بس الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق، 44 زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.