ETV Bharat / state

Tomato Business ہماچل میں ٹماٹر سے کروڑوں کا کاروبار - tomato price hike

ملک بھر میں ان دنوں ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا جس کے باعث عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو وہیں دوسری جانب ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کسانوں کا خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے اور بعض کسان اس کی وجہ سے کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ Tomato Business

ہماچل میں ٹماٹر سے کروڑوں کا کاروبار
ہماچل میں ٹماٹر سے کروڑوں کا کاروبار
author img

By

Published : Jul 24, 2023, 6:33 AM IST

شملہ: ہماچل پردیش کے دو اضلاع میں ٹماٹر کی کم پیداوار کے باوجود کاروبار میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس بار اب تک ٹماٹر کی آمد کم رہی ہے۔ جبکہ اس کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے دس گنا زیادہ مل رہی ہیں۔ گزشتہ سال جولائی کے وسط تک تقریباً دو لاکھ کریٹ سبزی منڈی میں پہنچی تھی۔ اس سے تقریباً سات کروڑ کا کاروبار ہوا۔ اب تک 115482 کریٹس پہنچ چکی ہے، جبکہ 196319400 روپے کا کاروبار ہو چکا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں ٹماٹر کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ: ظہیرآباد کی سبزی مارکٹ میں ٹماٹر کی چوری

سولن کے علاوہ سرمور سے ٹماٹروں کی آمد ستمبر تک جاری رہتی ہے۔ بعض علاقوں کا برساتی ٹماٹر نومبر تک مارکیٹ میں آتا ہے۔ پچھلے دو برسوں سے ریاست کے کسانوں کو ٹماٹر کی مناسب قیمت نہیں مل رہی تھی۔ اس میں اکثر کسان لاگت بھی پوری نہیں کر سکے تھے۔ اس دوران ٹماٹر دو سے پانچ روپے فی کلو تک بھی فروخت ہوئے۔ لیکن، اس بار کسان خوش ہیں کیونکہ انہیں ٹماٹر کی اچھی قیمت مل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سبزی منڈی سولن میں ٹماٹر کے کاروبار میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس سال اب تک ٹماٹر کی آمد کم رہی ہے لیکن کسانوں کو دس گنا زیادہ قیمت مل رہی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے خسارے کا سامنا کرنے والے کسانوں کو بھی راحت ملی ہے۔ دوسری جانب سبزی منڈی سولن کے سیکرٹری ڈاکٹر رویندر شرما نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک ٹماٹر سے تین گنا زیادہ کاروبار ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.