ETV Bharat / state

کار حادثے میں نائب پردھان سمیت دولوگوں کی موت

author img

By

Published : Jan 14, 2020, 7:07 PM IST

ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں سنتھول راستے پر دیر رات کار حادثے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی،یہ حادثہ میوہ - چکیانا کے پاس پیش آیا۔

کار حادثے میں نائب پردھان سمیت دولوگوں کی موت ہوگئی
کار حادثے میں نائب پردھان سمیت دولوگوں کی موت ہوگئی

حادثے کے وقت کار میں دو لوگ سوار تھے۔ پولیس نے مرنے والوں کی شناخت دھوالی پنچایت کے نائب پردھان ششی کمار کے بیٹے پرکاش چند (41)اورجیون کمار عرف جگنو کے بیٹے کاشی رام کے طورپر کی ہے۔ کار حادثے کا پتہ آج صبح چلا جب کچھ نوجوان ان کی تلاش میں جائے و قوع پر پہنچے۔ دونوں کار کے اندر بری طرح سے زخمی حالت میں ملے۔ نوجوانوں نے دونوں کو کار کے شیشے توڑ کر باہرنکالا۔

ڈی ایس پی سرکاگھاٹ چندر پال نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Intro:Body:

RegionalPosted at: Jan 14 2020 6:18PM

کار حادثے میں نائب پردھان سمیت دولوگوں کی موت ہوگئی

شملہ،14جنوری(یواین آئی)ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں سنتھول راستے پر دیر رات کار حادثے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔یہ حادثہ میوہ -چکیانا کے پاس ہوا۔حادثے کے وقت کار میں دو لوگ سوار تھے۔پولیس نے مرنے والوں کی شناخت دھوالی پنچایت کے نائب پردھان ششی کمار کے بیٹے پرکاش چند (41سال)اورجیون کمار عرف جگنو کے بیٹے کاشی رام کے طورپر کی ہے۔کار حادثے کا پتہ آج صبح چلا جب کچھ نوجوان ان کی تلاش میں جائےوقوع پر پہنچے۔دونوں کار کے اندر بری طرح سے زخمی حالت میں ملے۔نوجوانوں نے دونوں کو کار کے شیشے توڑ کر باہرنکالا،لیکن وہ بچ نہیں پائے۔

ڈی ایس پی سرکاگھاٹ چندر پال نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی تفتیش کی جارہی ہے۔

یواین آئی۔اےایم۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.