ریاست ہماچل پردیش کے شملہ میں واقع آئی جی ایم سی اسپتال میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا مشتبہ مریض پہنچنے سے اسپتال میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔
اس کے بعد آئی جی ایم سی ہسپتال میں اپنے مریضوں کا علاج کرا رہے لوگوں کا کہنا تھا کہ اس بیماری میں مبتلا مریض کو بلاسپور اسپتال سے آئی جی ایم ایس بھیجنا چاہئے تھا۔
وہیں مریضوں کے تیمار داروں کا کہنا تھا کے مشتبہ مریض کو جب اسپتال میں لایا گیا، تو کافی دیر تک اسے ایمبولینس میں رکھا گیا ۔ جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے پختہ انتظامات نہیں کئے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسپتال احاطے میں لوگوں کو مجبورا ماسک پہننا پڑ رہا ہے۔
اس سلسلے میں ، آئی جی ایم سی کے ایم ایس ڈاکٹر جنک راج نے بتایا کہ 'کورونا وائرس کا مشتبہ مریض ہسپتال آیا ہے'۔
مشتبہ مریض کا نمونہ لے کر پونا بھیجا جا رہا ہے وہاں سے رپورٹ آنے کے بعد ہی تصویر صاف ہو پائے گی کہ مشتبہ مریض اس جان لیوا بیماری میں مبتلا ہے یا نہیں۔
ڈاکٹر جنک راج نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ نے آئی جی ایم سی میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ٹھوس انتظامات کیے ہیں۔ اسپتال میں الگ تھلگ وارڈ تیار کیا گیا ہے، وہیں علاج پر مبنی مکمل کٹ کے ساتھ ڈاکٹر بھی تیار ہے۔