ETV Bharat / state

یہاں پیسے پیڑ پر اگتے ہیں! - سیب کے باغیچے

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع شملہ کے رہنے والے باغبان رام لال چوہان ایک ایسے شخص ہیں جنہوں نے سیب کی پیداوار سے کمائے گئے پیسوں سے 1.60 کروڑ کی رینج روور کار خریدی ہے۔

یہاں پیسے پیڑ پر اگتے ہیں
author img

By

Published : Aug 13, 2019, 8:09 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 9:52 PM IST

کہتے ہیں پیسے پیڑ پر اگتے ہیں لیکن شملہ کے رام لال چوہان نے یہ ثابت کردیا کہ پیڑوں پر بھی پیسے اگائے جا سکتے ہیں۔

رواں برس ہی سیب سیزن کے وقت انہوں نے اپنے باغیچے میں اگائے گئے سیبوں کو اسی لاکھ روپے میں فروخت کیا ہے۔ اسی کمائی سے انہوں نے اپنی پسندیدہ گاڑی رینج روور بھی خریدی۔
ضلع شملہ کے کوٹ کھائی تحصیل کے ڈھانگوی علاقے سے تعلق رکھنے والے رام لال چوہان کے باغ میں غیرملکی سیبوں کی قسمیں موجود ہیں۔
موجودہ سیزن میں انہوں نے لدھیانہ کی ایک کمپنی سے اب تک سب سے بڑا کاروباری سودا کیا ہے۔ اپنے باغیچے کے 2500 پیٹی سیب اسی لاکھ روپے میں فروخت تو کیے ہیں ساتھ میں اگست میں ان کے باغیچے میں ہی سیب کی تین ہزار پیٹی ایک کروڑ روپے میں فروخت ہونے والی ہے۔
چوہان کے باغ میں اگنے والے سیب کو غیر ممالک بھیجا جائے گا۔ رام لال چوہان کے ساتھ ان کے چھوٹے بھائی موتی لال چوہان بھی اس کام میں سرگرم ہیں اور دونوں بھائی دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہے ہیں۔
رام لال چوہان بتاتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے کہ یہ ترقی رات و رات ملی ہے۔ شروعات کے دنوں میں بہت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
چوہان نے بتایا کہ انہیں سیب کے پیداواری کے میدان میں اپنا نام بنانا ہے۔ اس لیے انہوں نے سیب کے پیداوار سے متعلق سبھی باریکیوں کو سمجھنے کے لیے کتابیں پڑھی۔ ملکی اور غیرملکی دورے کیے۔
امریکہ میں موجود دنیا کی سب سے بڑی سیب نرسری وینویل کا سفر طئے کیا۔ یورپ کے کئی ممالک کے باغبانی ریسرچرز سے تذکرہ کر نئی تکنیک سیکھی۔
ہماچل میں روٹ اسٹاک بھی سب سے پہلے رام لال چوہان نے ہی لایا۔
رام لال چوہان کا کہنا ہےکہ ہماچل میں پھلوں کے پیداوار کے میدان میں بہت گنجائش ہے۔نوجوانوں کو سرکاری نوکری کے پیچھے بھاگنے کے بجائے باغبانی میں نئی راہیں بنانی چاہیے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 9:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.