ملک بھر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں انسان گھروں میں قید ہے وہیں شہر میں بے زبانوں کو بھی کھانا نصیب نہیں ہو رہا ہے۔
ایسی صورتحال میں شملہ کے دو بھائی بہن نے ان بے زبانوں کو کھانا کھلانے کا ذمہ اٹھایا ہے اور روز صبح وہ شہر کے مال روڈ، رج گراؤنڈ سمیت لکڑ مارکیٹ میں آوارہ کتوں کو کھانا دینے کے لئے نکل جاتے ہیں۔ کتوں کو بسکٹ اور روٹی کھلاتے ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ آس پاس کے جانوروں کو کھانا کھلائیں۔
انہوں نے انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ کرفیو پاس بنائیں تاکہ وہ ان آوارہ جانوروں کو صبح و شام کھانا کھلا سکیں۔
پوجا کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں انسان تو مانگ کر کھا سکتا ہے لیکن جو بے زبان ہیں ان کا ہمیں خیال رکھنا چاہئے۔