شملا کے کفری سمیت اوپری ہماچل پردیش میں سنیچر کے روز صبح سے ہی برفباری شروع ہو گئی۔ نارکنڈہ، کھڈا پتھر اور چوپال میں برفباری ہوئی۔ جانکاری کے مطابق کفری میں دو انچ برف گری ہے۔
ریاست کے سیاحتی مقام کفری، ٹھیوگ، نارکنڈا میں برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر برف بچھ گئی، جس کی وجہ سے قومی شاہ راہ 5 پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند رہی۔
ضلع کلو میں بارش اور برفباری کی وجہ سے درج حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔ سیاحتی مقام منالی سمیت سولنگ نالا میں بھی برفباری کی وجہ سے وادی میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ منالی میں بھی برفباری کے بعد سیاحتی مقام برف کی سفید چادر سے بند ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوپیان: آن لائن سیب کی تجارت
چمبا کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری کی وجہ سے باغ بانوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ بھاری برفباری سیب کے لیے اور ربی کی فسلوں کے لیے بہت مفید ہے۔ کھیتوں میں نمی آنے کی خوشی کسانوں کے چہرے پر دیکھی جا سکتی ہے۔