ریاست ہماچل پردیش کی دار الحکموت شملہ میں گوٹور کا تہوار منایا گیا، یہ تہوار تبت کے بدھسٹز میں منایا جا تا ہے، اس دوران بدھ مذہب کے لوگ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔
شملہ میں بدھ مذہب کے لوگوں نے اس تہوار کو بڑی دھوم دھام سے منایا، تبتی بدھسٹز کی طرف سے تبت لونر کلینڈر کے مطابق سال کے آخر میں اینول پرئیرز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
بدھ مانک کی طرف سے شملہ کی پنٹھاگھاٹی میں دورجیڈک تبتن بدھسٹ موناسٹری سے عبادت کا اہتمام کی گیا، اس دوران مانک کی طرف سے ناچ گانوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ایک بدھسٹ مانک نے بات کرتے ہوئے کہا 'یہ ایک بہت ہی خاص تہوار ہے، ہم اس وقت عالمی امن میں خوشحالی اور امن و چین کی دعائیں مانگتے ہیں، ہم تبت میں کئی سالوں سے عبادت کرتے ہیں، گوٹور تہوار کا خاص مقصد یہ ہے کہ تبت کا نیا سال منایا جائے'۔
انھوں نے مزید کہا 'ہم بدھسٹ ڈانس کے ساتھ ساتھ علامتی کیک کو جلاتے ہیں تاکہ برائیوں کو ختم کیا جائے، عام طور پر یہ تہوار تبتن سال کے آخری مہینے کی 29 تاریخ کو منایا جاتا ہے ، لیکن اس بار مانک کو مونلام پریرز کے لیے بودھ گیا جانا ہے، اس لیے یہ تہوار دو مہینے پہلے منا رہے ہیں'۔