بیرون ریاست میں درماندہ 64 مزدوروں میں سے 59 کا تعلق ڈوڈہ اور 5 کا تعلق کشتواڑ سے ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درماندہ مزدوروں کی گھر واپسی کے لیے مناسب پروٹوکول کی پیروی کی گئی ہے اور قرنطینہ کا طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔ وہاں جانچ بھی جاری رہے گی۔
بیرون ریاست میں درماندہ مزدوروں نے ڈوڈہ پہنچنے کے بعد بتایا کہ وہ ہماچل میں مزدوری کی غرض سے گئے ہوئے تھے لیکن رواں برس لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک ماہ کے بعد ہی واپس آنا پڑا لیکن وہاں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب ہم واپس آگئے ہیں۔
ہماچل میں لاک ڈاؤن کے باعث ہمیں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن پھر بھی وہ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔