کسولی: ریاست ہماچل پردیش میں کالکا-شملہ قومی شاہراہ 5 پر آج صبح تقریباً 9 بجے ایک تیز رفتار گاڑی کام پر جا رہے مزدوروں پر چڑھ گئی۔ حادثے میں 5 مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی۔ جبکہ تین مزدور زخمی ہو گئے جن کا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر دھرم پور میں علاج چل رہا ہے۔ جہاں سے ایک مزدور کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے پی جی آئی چندی گڑھ ریفر کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لی اور مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ معلومات کے مطابق انووا ٹیکسی سولن سے پروانو کی طرف جا رہی تھی۔ جیسے ہی یہ گاڑی سُکی جوہڈی کے قریب پہنچی تو گاڑی ایک ساتھ کام پر جانے والے 9 مزدوروں پر چڑھ گئی۔
مقامی لوگوں نے حادثے کی اطلاع پولیس اور ایمبولینس کو دی۔ ایمبولینس اور پولیس موقع پر پہنچ کر کارروائی کر رہی ہے۔ کسولی کے ایم ایل اے ونود سلطان پوری حادثے کے بعد اسپتال پہنچے اور زخمیوں کا حال دریافت کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ اس معاملے کی جلد جانچ کریں۔ اس کے علاوہ ایس پی سولن ویریندر شرما بھی جائے حادثہ کا دورہ کر کے حادثے کی معلومات حاصل کیا۔ اس معاملے میں گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت لوگوں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سڑک حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ لوگ خوفزدہ ہوگئے، حادثے کے بعد سڑک پر پیدل چلنے والے لوگوں نے بھی زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں پولیس کی مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: Himachal Road Accident ہماچل سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک