ETV Bharat / state

سعودی عرب میں دفنائے گئے ہندو شخص کے باقیات بھارت لائے گئے - ہندو شخص کے باقیات

وزارت خارجہ نے عدالت کو بتایا کہ سعودی عرب میں غلطی سے دفنائے گئے ہندو شخص کے باقیات آج صبح ہندوستان پہنچ گئے اور اسے کنبہ کو سونپنے کے بعد ان کے ہماچل پردیش میں آبائی شہر اونا پہنچا دیا گیا ہے۔ عدالت نے اس معاملہ میں سعودی عرب کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

سعود ی عرب میں دفنائے گئے ہندو شخص کے باقیات ہندستان لائے گئے

author img

By

Published : May 12, 2021, 10:46 PM IST

مرکز نے سعودی عرب میں غلطی سے دفنائے گئے ہندو شخص کے باقیات ہندستان پہنچانے اور ان کے کنبہ کو سونپ دیئے جانے کی اطلاع بدھ کو دہلی ہائی کورٹ کو دی۔

وزارت خارجہ کی طرف سے ڈائرکٹر (سی پی وی ڈویزن) وشنو شرما نے جج پرتبھا ایم سنگھ کی سنگل بنچ کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مرنے والے کے باقیات آج صبح ہندستان پہنچ گئے اور اسے کنبہ کو سونپنے کے بعد ان کے ہماچل پردیش میں آبائی شہر اونا پہنچا دیا گیا ہے۔ عدالت نے اس معاملہ میں سعودی عرب کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

عدالت متوفی سنجیو کمار کی آخری رسومات کے لئے ان کے باقیات کی مانگ پر ان کی بیوہ کی طرف سے پیش کردہ عرضی پر سماعت کررہی تھی۔ کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود اسپتال کے بیڈ سے اس معاملہ کی ورچول سماعت میں شامل ہوئے عرضی گزار کے وکیل سبھاش چندرن نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.