سردیوں میں پوری ریاست سے منقطع رہنے والے ہماچل پردیش کے لاہول-اسپتی ضلع کے لیے اٹل سرنگ باہری دنیا کے لیے ایک دروازہ ثابت ہوئی ہے۔ اتوار کے روز اس سرنگ سے پانچ ہزار چار سو پچاس گزریں جو کہ افتتاح کے بعد سے اس سرنگ سے گزرنے والی گاڑیوں کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔ سرنگ کے کھلنے کے بعد سردی اور برف باری کے باوجود، لاہول کی طرف 2800 اور رہتانگ کی طرف 2650 گاڑیوں نے رخ کیا۔
خاص بات یہ ہے کہ سرنگ کے اندر منفی 18 ڈگری درجہ حرارت ہونے کے باوجود پولیس اہلکار سرنگ کی سیکیورٹی اور ٹریفک نظام کو سنبھالنے کے لئے مستعد رہے۔ اسٹریٹجک لحاظ سے ملک کے لئے اہم مانی جانی والی اٹل سرنگ اب سیاحت کا بھی مرکز بن گئی ہے۔ سیاح منالی گھومنے کے بعد اٹل سرنگ سے ہو کر لاہول جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
حیدرآباد میں سردی کی لہر، صبح سفرسے گریز کرنے کا مشورہ
وہیں، سولنگنالہ سے اٹل سرنگ کے جنوبی پورٹل کے درمیان جام کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ بہت سارے ڈرائیور ضابطوں کی خلاف ورزی بھی کر رہے ہیں۔ پولیس نے 30 ڈرائیوروں پر دوسری گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے کے لئے چالان بھی کیے ہیں۔