ریاست اتراکھنڈ کے ضلع المورہ، بھکیاسین کی رہائشی 17 سالہ نابالغ 18 فروری کے روز ہلدوانی کے سشیلا تیواری اسپتال میں داخل کی گئی تھی۔ کنبے کے مطابق نابالغ غیر شادی شدہ تھی۔ اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے سشیلا تیواری اسپتال ریفر کردیا گیا جہاں اس نے علاج کے دوران زہر کھا کر خودکشی کر لی۔
فی الحال پولیس نے نابالغ کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ ایس پی سٹی جگدیش چندر کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔ معاملہ ضلع المورہ کا ہے۔ اس معاملے میں المورہ پولیس پورے معاملے کی مزید کارروائی کرے گی۔