مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کے بیان پر سرخیوں پر ہے۔ اپوزیشن جماعتیں انوراگ ٹھاکر کے متنازع نعرہ پر الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کررہی ہیں۔
حزب اختلاف جماعت کانگریس اور شیوسینا سمیت متعدد رہنماؤں نے انوراگ ٹھاکر کے بہانے مرکزی حکومت پر تبصرہ کیا۔
انوراگ ٹھاکر کے بیان کو کانگریس کے قومی میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورج والا اور پارٹی کے سینئر رہنما کپل سبل نے بھی نشانہ بنایا۔
کپل سبل نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنے والے اور ان کی آواز کو بند کرنے الے ان میں سے ہم اصل غداروں کی شناخت کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایک اور بی جے پی رکن پارلیمان کا متنازع بیان
وہیں کانگریس کے قومی میڈیا انچارج رندیپ سورجے والا نے ٹویٹ میں لکھا کہ، 'وہ کہتے ہیں۔ 'ملک کے غداروں کو گولی مارو .... کو' کانگریس کہتی ہے۔ملک کے بے روزگاروں کو، کام دو ساروں کو، بس یہی فرق ہے۔
اس سلسلے میں شیوسینا نے بھی انوراگ ٹھاکر کے بیان پر سخت تنقید کی۔
شیوسینا کی رہنما پریانکا چترودی نے ایک ٹویٹ کر کے کہا، 'جب غداروں کو گولی مارنے سے فرصت مل جائےگی۔ تب امید ہے کہ ملک کے جونیئر وزیر خزانہ گرتی ہوئی معشیت کی وجوہات کو بجٹ کے ذریعے گولی ماریں گے؟ یا پھر سے ملک کو اچھے دن کی گولی مل گی۔ '