ETV Bharat / state

Online Shadi ہماچل میں موسلادھار بارش کے درمیان آن لان شادی کی تقریب - ہماچل میں موسلادھار بارش کے درمیان آن لان شادی

ہماچل پردیش میں بارش اور تباہی کے درمیان دولہا اور دلہن نے شملہ کے کوٹ گڑھ میں آن لائن شادی کی۔ ایسی انوکھی شادی آپ نے شاید ہی کہیں دیکھی ہو گی۔ Online marriage in himachal pradesh

آن لان شادی کی تقریب منعقد
آن لان شادی کی تقریب منعقد
author img

By

Published : Jul 12, 2023, 9:34 AM IST

آن لان شادی کی تقریب منعقد

شملہ: ہماچل پردیش میں مسلسل بارش کی وجہ سے نظام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو گئی ہے۔ ریاست بھر سے تباہی کی تصویریں سامنے آرہی ہیں۔ آسمان سے برسنے والی اس تباہی کے سامنے سب کی منصوبہ بندی ناکام ہو کر رہ گئی لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جنہوں نے اس تباہی کو موقع میں بدل دیا۔ ان میں سے ایک شملہ کے رہنے والے آشیش سنگھا ہے، جہوں نے کولو کی شیوانی ٹھاکر سے آن لائن شادی کی۔ اب یہ شادی موضوع بحث بن گئی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق شملہ ضلع کے کوٹ گڑھ کے رہنے والے آشیش سنگھا اور کولو ضلع کے بھونتر کی رہنے والی شیوانی کی شادی 10 جولائی بروز پیر کو طے تھی لیکن موسلا دھار بارش کے بعد سب کو لگا کہ شادی شاید اب منسوخ ہو جائے گی، لیکن خاص بات یہ ہے کہ اتنی بارش اور تباہی کے درمیان اس جوڑے نے شادی کر لی۔ یہ جوڑا آن لائن شادی کرنے کے بعد اب سرخیوں میں ہے۔

اس شادی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ نہ تو دولہا اور دلہن نے سات چکر لگائے، نہ ہی دولہا نے دلہن کی مانگ پر سندور ڈالا اور نہ ہی منگل سوتر پہنایا، کیونکہ یہ شادی آن لائن ہوئی تھی۔ پجاری نے ویڈیو کال کے ذریعے دلہا اور دلہن کو ایک دوسرے کے سامنے بٹھایا اور منتر پڑھ کر ان کی شادی کرادی۔ تمام رسومات بھی آن لائن کی گئیں۔ اب اس شادی کے چرچے پوری ریاست میں ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Fraud Marriage ناقص انگریزی کے سبب پندرہ خواتین سے شادی کرنے والا شاطر گرفتار

دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے ہماچل جانے والے تمام راستے بند ہو گئے ہیں۔ اس برسات میں برات نکالنا ناممکن تھا۔ ایسے میں شادی منسوخ کرنے کی بجائے آن لائن شادی کا خیال آیا، جس کے بعد دونوں خاندانوں میں راضی نامہ ہو گیا اور دولہا دلہن نے آن لائن شادی کر لی۔ انٹرنیٹ کی مدد سے یہ آن لائن شادی بغیر کسی رکاوٹ کے انجام پائی۔ شادی کی اس انوکھی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لائیو کر دیا گیا۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا ہوٹل میں تیار بیٹھا ہے اور اس کے ساتھ اس کے رشتہ دار اور دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں سی پی آئی (ایم) کے سابق ایم ایل اے راکیش سنگھا بھی موجود ہیں۔ اس آن لائن شادی میں انہوں نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.