ETV Bharat / state

شملہ: رکن اسمبلی ریتا دھیمان کورونا مثبت - ہماچل پردیش کے ممبر اسمبلی کورونا مثبت

ہماچل پردیش میں اسمبلی مانسون سیشن کے پہلے دن کانگڑا کے اندور اسمبلی حلقے کی رکن اسمبلی ریتا دھیمان کے کورونا پوزیٹیو پائے جانے کے بعد اسمبلی سکریٹریٹ میں تیاریوں سے متعلق سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔

رکن اسمبلی ریتا دھیمان کورونا پوزیٹیو
رکن اسمبلی ریتا دھیمان کورونا پوزیٹیو
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 6:08 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش میں اسمبلی مانسون سیشن کے پہلے دن کانگڑا کے اندور اسمبلی حلقے کی رکن اسمبلی ریتا دھیمان کے کورونا پوزیٹیو پائے جانے کے بعد اسمبلی سکریٹریٹ میں تیاریوں سے متعلق سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔

سکریٹریٹ نے سیشن کے سلسلے میں کہا تھا کہ احاطے میں آنے والے ہر شخص کا درجہ حرارت ٹیسٹ کیا جائے گا لیکن رکن اسمبلی کے کورونا وائرس اور علامت ہونے کے باوجود چیکنگ نہ ہونے پر ہر کوئی خاموش ہے۔

واضح رہے کہ دھیمان نے سیشن کے پہلے دن ایوان میں موجود تھیں اور شام چھ بجے تک ایوان میں بیٹھی رہی تھیں۔ شام کے وقت کچھ تکلیف ہونے کے سبب اسمبلی کی ڈسپینسری میں ان کا رینڈم سیمپل لیا گیا جس کی رپورٹ دیر شام کو کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔ ان کے پوزیٹیو آنے سے اسمبلی میں ہنگامے کا ماحول ہے۔ ان کے اولیں رابطوں کو ڈھونڈا جا رہا ہے۔ ان کے کورونا پوزیٹیو ہونے کی تصدیق ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت آر ڈی دھیمان نے کی ہے۔
ریتا دھیمان کو ڈاکٹروں کی صلاح پر کووِڈ۔کیئر سینٹر مشوبرا یا آئی جی ایم سی شفٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محترمہ دھیمان بی جے پی کی ٹکٹ پر پہلی بار الیکشن میں فتحیاب ہوکر اسمبلی پہنچی ہیں۔ ان کے کورونا پوزیٹیو پائے جانے کے بعد اسمبلی احاطے میں انہی کے ساتھ رہنے والی بھورنج سے بی جے پی کی رکن اسمبلی کملیش کماری کا بھی رینڈم سیمپل لیا جا سکتا ہے۔

رکن اسمبلی دھیمان نے بتایا کہ وہ اسمبلی کے پہلے دن سیشن میں حصہ لینے پہنچی تھیں لیکن اس دوران انہوں نے لوگوں سے ملتے ہوئے جسمانی دوری کے ضابطوں پر بخوبی عمل کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسمبلی سکریٹریٹ اب تمام وزراء اور اراکین اسمبلی کی ٹیسٹنگ کے سلسلے میں غور و خوض کر رہا ہے۔ در اصل اسمبلی اسپیکر نے مرکزی حکومت کے پروٹوکال کے مطابق لوگوں کو خود ہی ٹیسٹ کروانے اور علامت نہ پائے جانے پر آنے کے لیے کہا تھا۔ لیکن اب رکن اسمبلی کے کورونا متاثر ہونے کے بعد غور و خوض کیا جا رہا ہے کہ ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔ ادھر اسمبلی اسپیکر نے وزراء اور اراکین اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ جسے بھی کورونا کی علامت محسوس ہو رہی ہے وہ خود کو آئیسولیٹ کر لیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.