ETV Bharat / state

Landslide in Shimla Shiv Temple شملہ کے شیو مندر لینڈ سلائیڈ حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک، ابھی بھی کئی افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ، ریسکیو آپریشن جاری

ہماچل پردیش میں بارش کا اب بھی سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے بعد مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈ کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ دارالحکومت شملہ کا ہے، جہاں سمر ہل میں واقع شیو مندر لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ گیا ہے۔ اب تک آٹھ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مندر کے ملبے تلے تقریباً 30 لوگ دب گئے تھے۔ Himachal Landslide

Landslide in Shimla Shiv Temple
Landslide in Shimla Shiv Temple
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 10:56 AM IST

Updated : Aug 15, 2023, 9:48 AM IST

شملہ: ہماچل پردیش میں بارش نے ایک بار پھر تباہی مچائی ہے۔ گزشتہ 2 دنوں سے جاری بارش کے بعد ریاست میں مختلف مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ اور بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ دارالحکومت شملہ میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے طور پر ایک بڑا حادثہ ہوا ہے جس کی لپیٹ میں ایک شیو مندر بھی آ گیا ہے۔ اس میں کئی لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے، اب تک آٹھ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تقریباً اب بھی بیس لوگ دبے ہو سکتے ہیں: شملہ کے سمر ہل علاقے میں واقع شیو باری مندر پیر کی صبح مٹی کے تودے کی لپیٹ میں آگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مندر کے ملبے تلے تقریباً 30 لوگ دب گئے تھے۔ پیر کی وجہ سے مندر میں عقیدت مندوں کی بھیڑ تھی۔

راحت اور بچاؤ کا کام جاری: لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ بچاؤ میں مصروف ہوگئی۔ اے ایس پی سنیل نیگی نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے اور اب تک 15 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور سبھی کو علاج کے لیے آئی جی ایم سی اسپتال بھیجا گیا ہے۔

بارش سے متعلق الرٹ: آپ کو بتاتے چلیں کہ ریاست بھر میں گزشتہ 2 دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ریاست میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے ہماچل پردیش میں شدید بارش کے حوالے سے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

Last Updated : Aug 15, 2023, 9:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.