ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: لینڈ سلائیڈنگ سے 9 سیاحوں کی موت

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کِننور کے بٹسیری گاؤں کی پہاڑیوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 9 سیاحوں کی موت ہوگئی جبکہ پتھر گرنے کی وجہ سے گاؤں کو جوڑنے والا پُل بھی ٹوٹ گیا۔

لینڈ سلائیڈنگ
لینڈ سلائیڈنگ
author img

By

Published : Jul 25, 2021, 4:31 PM IST

Updated : Jul 25, 2021, 4:48 PM IST

ضلع کِننور کے پہاڑوں سے پتھر گرنے کی وجہ سے 9 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ بٹسیری گاؤں کو جوڑنے والا پُل بھی ٹوٹ گیا نیز نیچے کھڑی گاڑیوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ

سانگلا پولیس تھانہ کے مطابق بٹسیری کی پہاڑیوں سے چٹانیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں اس حادثے میں کتنے لوگوں کی جان گئی یہ کہنا مشکل ہے لیکن ابتدائی معلومات کے مطابق 9 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چٹان گرنے سے یہاں کے سیب کے باغ اور آس پاس کے علاقے میں کافی نقصان ہوا تھا اور آج بھی اسی جگہ لینڈ سلائیڈنگ سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

Last Updated : Jul 25, 2021, 4:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.