ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: زمین کھسکنے کے باعث منالی- لیہہ روڈ بند - ایس پی لاہول۔اسپیتی مانَو ورما

منالی-لیہہ شاہراہ کے برالاچہ کے قریب سڑک پر بڑے پیمانے پر زمین کھسک گئی ہے۔ جس کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر رک گئی ہے۔

ہماچل پردیش: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث منالی- لیہہ روڈ بند

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 12:55 PM IST

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع لاہول۔اسپیتی میں گزشتہ روز سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔

بارش کی وجہ سے منالی- لیہہ روڈ پر برالاچہ کے قریب سڑک پر بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔ دارچا سے آگے کسی بھی گاڑی کو نہیں بھیجا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بہت سارے مسافر سڑک پر پھنس گئے۔

ہماچل پردیش: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث منالی- لیہہ روڈ بند

گزشتہ روز کاجہ مارگ پر پہاڑی سے پتھر گرنے کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہوگئی تھی۔ کاجہ روڈ پر 3 بائک اور 11 ایل ایم وی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گرامفو جنکشن سے 8 کلومیٹر آگے پھنسے ہوئے تھے۔ یہ گاڑیاں لوسر سے آرہی تھیں۔ جس میں 5 بچے سمیت 30 کے قریب مسافر سوار تھے۔

مسافروں کو بچانے کے لیے ایک بی آر او، پولیس اہلکارز کو 5 جپسی اور 1 بولیرو کیمپر کے ساتھ موقع پر بھیجا گیا۔ پولیس کی مشترکہ ریسکیو ٹیم اور راجہ گھیپن ریسکیو ٹیم نے رات قریب ساڑھے 12 بجے 30 سے ​​35 مسافروں کو بچایا۔

ایس پی لاہول۔اسپیتی مانَو ورما نے بتایا کہ 'لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سڑک ابھی بھی بند ہے۔ گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ سڑک کی بحالی کے ساتھ ہی گاڑیاں آگے بھیج دی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.