نئی دہلی: کانگریس کے نو منتخب صدر ملکارجن کھڑگے آج سے ہماچل پردیش کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد ملکارجن کھڑگے کا کسی ریاست کا یہ پہلا دورہ ہوگا اور وہ صدر کے طور پر پہلی بار کسی انتخابی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ نو منتخب کانگریس صدر منگل کو دوپہر 1.45 بجے چنڈی گڑھ سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے اور پھر چندی گڑھ سے شام 4 بجے کے قریب شملہ پہنچیں گے۔ Mallikarjun Kharge in Himachal Pradesh
شملہ میں وہ ریاستی کانگریس لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے موقف کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے۔ کھڑگے بدھ کو ریاست میں دو انتخابی میٹنگوں سے بھی خطاب کریں گے اور اس کے بعد دہلی واپس آئیں گے۔ بدھ کی صبح وہ 11.30 پر بنوتی اور 14.30 بجے پنجھیرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Congress Slams Modi Govt مودی حکومت قومی سلامتی کو برباد کر رہی ہے، کانگریس
یو این آئی