ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: سب سے کم عمر کی خاتون پنچایت پردھان جبنا چوہان انتخاب نہیں لڑیں گی - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریاست ہماچل پردیش کے تھرجن پنچایت سے سنہ 2016 میں جبنا چوہان 22 سال کی عمر میں پنچایت پردھان کے طور پر منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے ملک کی سب سے کم عمر خاتون پردھان کے طور پر پہچان بنائی تھی لیکن جبنا چوہان نے اس بار پنچایت انتخاب نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جبنا چوہان اس بار انتخاب نہیں لڑیں گی
جبنا چوہان اس بار انتخاب نہیں لڑیں گی
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 2:32 PM IST

سنہ 2016 کے پنچایت انتخاب میں محض 22 سال کی عمر میں اس انتخاب کو جیت کر ملک کی سب سے کم عمر کی خاتون پردھان بننے والی جبنا چوہان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس دفعہ پنچایت انتخاب نہیں لڑیں گی۔ واضح رہے کہ جبنا چوہان منڈی ضلع کے سراج علاقے کے تحت آنے والی تھرجن پنچایت کے کیلودھار گاؤں کی رہائشی ہیں۔

سنہ 2016 میں بطور منتخب ہوئی پنچایت پردھان

سنہ 2016 میں تھرجن پنچایت سے جبنا چوہان پنچایت پردھان کے طور پر منتخب ہوئی تھیں۔ اس وقت جبنا کی عمر محض 22 سال کی تھی اور وہ ملک کی سب سے کم عمر کی خاتون پردھان تھی۔ جبنا چوہان نے اس بار پنچایت انتخاب نہیں لڑنے کی بات کہی ہے۔

این جی او کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کریں گی جبنا

جبنا چوہان نے اورینٹل فاؤنڈیشن کے نام سے ایک این جی او کی تشکیل کی ہے اور اسی این جی او کے ذریعہ سے عوامی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ این جی او کے ذریعہ عوام کو خدمت مہیا کرنے کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے اپنی پنچایت تھرجن میں صاف صفائی اور انسداد منشیات کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جن میں ان کو کافی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔

جبنا چوہان نے پنچایت میں مختلف محکموں کے دفاتر کھلوائے

جبنا چوہان نے پنچایت میں متعدد اہم محکموں کے دفاتر کھولے اور منریگا سمیت دیگر اقسام کے فنڈز کے ذریعے پنچایت کی ترقی کو ایک نئی سمت دینے کی کوشش کی۔ جبنا نے بتایا کہ سب سے کم عمر پردھان کے طور پر منتخب ہونے کی وجہ سے انہیں ملک بھر میں مختلف پروگراموں میں تقریر کرنے کا موقع حاصل ہوا۔

جبنا چوہان اکشئے کمار کے ساتھ
جبنا چوہان اکشئے کمار کے ساتھ

جبنا نے فلم ٹائیلٹ کا کیا تھا پروموشن

جبنا چوہان فلم اداکار اکشئے کمار کی فلم ٹائیلٹ ایک پریم کتھا کی گروگرام میں پروموشن بھی کی تھی۔اس کے لیے اکشئے کمار نے انہیں خاص طور مدعو بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ گرام پنچایات تھرجن میں ہیڈ پوزیشن بھی خواتین کے لئے مخصوص ہے لیکن جبنا چوہان نے پنچایت انتخابات سے مکمل طور پر کنارہ کشی کرلی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.