ETV Bharat / state

Tourists Visit Himachal ہماچل کی چوٹیوں پر برف باری سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ - ہماچل پردیش میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

کرسمس کے موقع پر سیاحتی شہر کلو منالی میں سیاحوں نے دن بھر اٹل ٹنل اور وادی لاہول کا لطف اندوز لیا۔ معلومات کے مطابق 25 دسمبر کی صبح 8 بجے سے 26 دسمبر کی صبح 8 بجے تک 19 ہزار 383 گاڑیوں نے ٹنل کو عبور کیا۔ Increase in number of tourists in Himachal

ہماچل کی چوٹیوں پر برف باری سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 2:29 PM IST

شملہ: ریاست ہماچل پردیش کے قبائلی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے پوری ریاست شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، اس درمیان نئے سال کا جشن منانے آنے والے سیاحوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ کرسمس اور نئے سال کی وجہ سے ضلع لاہول سپتی میں سیاحوں کی تعدد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک کُل 19383 گاڑیاں اٹل سُرنگ روہتانگ سے ضلع لاہول سپتی کی طرف جا چکی ہیں۔ ان گاڑیوں میں ریاست اور باہر کے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ Increase in number of tourists in Himachal

لاہول سپتی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مناو ورما نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار سے زیادہ گاڑیاں اٹل ٹنل، روہتانگ کو پار کر چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برف باری کی وجہ سے علاقے کا درجہ حرارت کافی نیچے چلا گیا ہے۔ چتکول میں سیاح بھی برفباری سے لطف اٹھا رہے ہیں۔ بیرونی ریاستوں سے 1 ہزار 612 گاڑیاں وادی میں داخل ہوئیں اور 1 ہزار 437 گاڑیاں وادی سے باہر آئیں۔ ایسے میں ان 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 635 گاڑیاں وادی لاہول میں داخل ہوئیں جبکہ 4 ہزار 884 گاڑیاں ضلع سے نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: Interview of USA Tourist after Visiting Kashmir کشمیر کا دورہ کرنے کے بعد امریکی شہری کا رد عمل

ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے کولو پولیس نے مختلف مقامات پر پارکنگ کی جگہیں بھی تعمیر کی ہیں۔ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے کولّو پولیس ڈرون کی مدد لے رہی ہے۔ منالی پہنچنے والے سیاح آنند کا کہنا ہے کہ وہ 21 تاریخ سے منالی پہنچے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ملک کی جنت منالی میں ہے اور ہم اسے محسوس کرنے یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے یہاں پیرا گلائیڈنگ کی ہے اور اسے جب بھی موقع ملتا ہے وہ پہاڑوں کی طرف آتے ہیں اور انہیں یہاں آکر بہت اچھا لگتا ہے۔ سنگاپور سے آنے والی سیاح سونیا کا کہنا ہے کہ موسم بہت اچھا ہے لیکن وہ برف باری دیکھنا چاہتی تھی لیکن وہ پوری نہیں ہو پائی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.