ETV Bharat / state

بیرونی افراد کو ہماچل سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی - Himachal Pradesh secretariat

سکریٹریٹ میں کُل پازیٹیو معاملہ سامنے آنے کے بعد انتظامیہ الرٹ ہوگیا ہے۔ سکریٹریٹ کی سکریٹری (ایس اے ڈی) نے حکم جاری کر کے بیرونی لوگوں کے داخلہ پر روک لگا دی ہے اور بغیر اجازت کے سکریٹریٹ میں کسی بھی بیرونی شخص کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 8:09 PM IST

ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ دفتر کے ڈپٹی سکریٹری کے کورونا پازیٹیو آنے کے بعد ریاستی سکریٹریٹ میں بغیر اجازت داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ وہیں کل شب سکریٹریٹ سے لئے گئے سبھی 56 نمونوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

آئی جی ایم سی کے چیف ڈاکٹر، ڈاکٹر جنک راج نے آج اس کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کے کنبہ کے ممبران سمیت سکریٹریٹ کے 56 سیمپل کی آئی جی ایم سی میں جانچ کے لئے آئے تھے۔ سبھی کی رپورٹ منفی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ اور ان کے کنبہ کے تین ممبران کی رپورٹ کل شب کو ہی منفی آگئی تھی۔

بہرحال وزیراعلیٰ ابھی ہوم کوارنٹائن ہیں اور پانچ روز بعد دوبارہ ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

سکریٹریٹ میں کل پازیٹیو معاملہ سامنے آنے کے بعد انتظامیہ الرٹ ہوگیا ہے۔ سکریٹریٹ کی سکریٹری (ایس اے ڈی) نے حکم جاری کر کے بیرونی لوگوں کے داخلہ پر روک لگا دی ہے اور بغیر اجازت کے سکریٹریٹ میں کسی بھی بیرونی شخص کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے افسران و ملازمین کے ذریعہ فون پر باہری لوگوں کو سکریٹریٹ میں بلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے انٹری پوائنٹ و گیٹ پر کھڑے سیکوریٹی اہلکار کو حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.