محکمہ صحت کے سینئر افسران نے آج بتایا کہ سیلن ضلع کے بی بی این میں 41, سرمور میں16،شملہ میں18، کانگڑا میں21, منڈی اور اونا میں دس،دس معاملے، بلاس پور میں پانچ اور ہمیرپور میں کورونا متاثرین کے چھ نئے معاملے آئے ہیں۔
اس وبا سے ضلع سولن سب سے زیادہ متاثر ہے کیونکہ بیشتر معاملے صنعتی علاقہ بدی، بروٹی والا اور نالاگڑھ علاقہ سے آرہے ہیں۔ یہاں کل تعداد 548 ہوگئی ہے۔ جبکہ 176 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد 366سرگرم معاملے ہیں۔
سولن کے بعد کانگڑا میں 410 کورونا کے مریض ہوچکے ہیں۔ 94 افراد کی صحتیابی کے بعد 311 سرگرم معاملے ہیں۔ منڈی میں 111 معاملے جن میں70 سرگرم اور 38 صحتیاب ہیں۔