ریاست ہما چل پر دیش کے ضلع کنور میں گذشتہ ایک ہفتہ سے موسم صاف تھا مگر آج صبح اچانک پھر سے برف با ری شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے علا قہ کے لو گوں کی مشکلا ت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
بتا یا جا رہا ہے کہ مسلسل برف باری کی وجہ سے رکانگ پی او کے علا وہ دیگر کئی علا قوں میں برف کی مو ٹی موٹی چادریں جم گئی ہیں، حالانکہ اس برف باری کے سبب قومی شاہراہ نمبر 5 پر گاڑیوں کی آمد ورفت پر کو ئی اثر نہیں پڑا ہے، لیکن ضلع کی متعدد شاہراہیں اس برف باری کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں۔
مسلسل ہورہی برف باری کی وجہ سےکنور کے بالا ئی علاقوں میں بجلی ودیگر کئی خدمات پر اثر پڑاہے، اور عوا م کی روز مرہ کی زندگی متاثر ہو گئی ہے۔
برف باری کی وجہ پہا ڑوں سے گلیشیر کاخطرہ بھی منڈلا نے لگا ہے، ضلع انتظامیہ کی جا نب سے کنور میں 'یلو الرٹ' جا ری کیا گیا ہے اور سیا حوں و مقامی افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ ضروری کام کے تحت ہی باہر نکلیں مشکلات کے وقت ضلع انتظامیہ سے رابطہ کریں تا کہ بر وقت انکی امداد کو یقینی بنایا جا سکے۔