کورونا بحران کے درمیان پوری ریاست ہماچل پردیش میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ریاست کے تعلیمی ادارے بھی کورونا بحران کی وجہ سے بند ہیں۔ اس کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔
ایسی صورتحال میں انتظامیہ نے طلبہ کو کچھ راحت دینے کا کام کیا ہے۔ ہفتہ سے ضلع حمیر پور میں کتابوں کی دکانیں کھلیں گی۔
حالانکہ کتاب اسٹور کھلنے کا وقت صبح 7 بجے سے 10 بجے تک رہے گا یعنی کہ کتا اسٹیشنری کی دکانیں صبح صرف تین گھنٹے کے لیے ہی کھولی جائی گی۔ لیکن ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے سے طلباء کو راحت ملے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے صبح 7 بجے سے صبح 10 بجے تک اسٹیشنری کی دکانوں کو کھولنے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔
اس فیصلے سے طلباء کو فائدہ ہوگا۔ یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور پورے ہمیر پور ضلع میں اگلے احکامات تک جاری رہیں گے۔ اس دوران سوشل ڈسٹین سنگ کا بھی خیال رکھنے کو کہا گیا ہے۔