ETV Bharat / state

Shimla Road Accident ہماچل میں کار کھائی میں گرنے سے چار لوگوں کی موت

شملہ ضلع کے چوپال سب ڈویژن میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک کار کھائی میں گر گئی۔ گاڑی میں 5 افراد سوار تھے۔ جن میں سے 4 افراد کی موت ہو گئی۔ Road Accident in Shimla

ہماچل میں کار کھائی میں گرنے سے چار لوگوں کی موت

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 6:34 AM IST

شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع شملہ میں کار کے کھائی میں گرنے سے چار لوگوں کی موت اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق نیروا سے چار کلو میٹر دور نوتی شیل گھاٹ کے کنارے ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے میں زخمی اس گاڑی میں سوار مالک روپ سنگھ ولد رتی رام گاؤں بھونی کا باشندہ بتایا گیا ہے۔ Four People Died in Shimla Road Accident

مہلوکین کی شناخت پنا دیوی اہلیہ روپ سنگھ گاؤں بھونی، سنیتا دیوی اہلیہ نہال سنگھ گاؤں ریواڑ، پدم سنگھ ولد رتی رام اور سیما دیوی اہلیہ پدم سنگھ گاؤں بھونی، گرام پنچایت ساری، تحصیل چوپال کے بطور کی گئی ہے۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شملہ ڈاکٹر مونیکا نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ Pickup fell into ditch in Chaupal

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in MP دو ٹرکوں کے درمیان تصادم میں دو افراد ہلاک

بتادیں کہ ہماچل پردیش میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات (25 اگست تک) کی وجہ سے 258 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں، جب کہ 10 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس آفت کی وجہ سے 270 جانور ہلاک اور 1658 رہائشی مکانات، دکانوں، گوشالوں اور گھاٹوں وغیرہ کو نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران ریاست میں قومی شاہراہوں، دیہی سڑکوں، پینے کے پانی کی اسکیموں اور بجلی کے منصوبوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.