ETV Bharat / state

ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلیٰ ویربھدرا سنگھ کا انتقال - وہ طویل عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے

کانگریس پارٹی کے رہنما ویربھدرا سنگھ کا 87 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے، وہ طویل عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

Virbhadra Singh passes away
Virbhadra Singh passes away
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 6:41 AM IST

Updated : Jul 8, 2021, 6:47 AM IST

ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس پارٹی کے رہنما ویربھدرا سنگھ کا 87 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے، وہ طویل عرصہ سے شملہ کے اندرا گاندھی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ہماچل پردیش میں کورونا کے 143 نئے کیسز، 169 افراد صحتیاب

ویربھدرا سنگھ 30 اپریل سے آئی جی ایم سی میں زیرِ علاج تھے۔ 10 جون کو ان کی کورونا رپورٹ ایک بار پھر مثبت آگئی۔ جس کے بعد ان کو عارضی طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن پچھلے ہفتے ان کی رپورٹ بہتر آنے کے بعد انہیں خصوصی وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

پیر سے ویربھدرا سنگھ کی حالت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد ان کو محکمہ امراضِ قلب کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر سمیت متعدد وزراء اور قائدین بھی ویربھدرا سنگھ کی خیریت دریافت کرنے آئی جی ایم سی پہنچ گئے تھے۔

Last Updated : Jul 8, 2021, 6:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.