ETV Bharat / state

فوج کا قافلہ اٹل ٹنل سے گزرا - Manali news

بھارتی فوج کا پہلا قافلہ ہماچل پردیش میں منالی کے قریب بدھ کے روز اٹل ٹنل سے گزرا۔

اٹل سرنگ
اٹل سرنگ
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 10:54 AM IST

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تین اکتوبر کو اسٹریٹیجک ہائی وے اٹل ٹنل کا افتتاح کیا ہے۔ ہمالیائی پہاڑی خطے میں تعمیرکردہ اٹل ٹنل اس متنازعہ علاقے تک جاتی ہے جو چین کے ساتھ سرحد سے جڑا ہوا ہے۔

اٹل سرنگ

اس سے قبل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ اسٹریٹجک اعتبار سے اہم اٹل ٹنل بھارت کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے مسلح افواج کے لئے وقف ہے۔

سنگھ نے کہا کہ یہ سرنگ دو ممالک کے درمیان سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں اور ان علاقوں میں رہنے والوں کے لئے وقف ہے، مجھے اس سرنگ کی اہمیت کی وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، اس کی اسٹریٹجک اہمیت کو ہر ایک سمجھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سرنگ کے سبب سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز کے لیے آسانی سے راشن، اسلحہ اور دیگر چیزیں پہچانے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل شدید برفباری کی وجہ سے وادی ہر سال تقریباً چھ ماہ تک منقطع رہتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.