ہماچل پردیش انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ نے سابق رکن اسمبلی نیرج بھارتی کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ اشتعال انگیز تبصرے کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
یہ کارروائی مقامی وکیل نریندر گلیریا کی شکایت پر کی گئی ہے۔ آج اس کی تصدیق کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس لا اینڈ آرڈر کوشل شرما نے بتایا کہ شکایت میں ضلع کانگڑا کے جوالی کے رہائشی بھارتی نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے حکومت کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز پیغامات ڈالے ہیں۔ ان کے توسط سے انہوں نے حکومت کے خلاف نفرت، توہین وغارت کی تشہیر کرکے ملک کے شہریوں میں نفرت اور غداری پھیلانے کی کوشش کی ہے۔
فوج کے جوانوں کے قتل کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے کے ذریعے ہونے والے غلط پروپیگنڈے نے عام لوگوں اور فوجیوں کو حکومت کے خلاف اور اپنا فرض ادا نہ کرنے پر اُکسایا۔