ہمیر پور: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کو لیکر صوبہ ہماچل پردیش کے ہمیر پور ضلع کے مودہا قصبے کے دو نوجوانوں نے انسٹاگرام پر فلسطین کی حمایت میں ایک پوسٹ لکھی۔ پولیس نے ان دونوں نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے علاقے میں پریڈ مارچ کیا۔
مودہا کوتوالی میں تعینات انسپکٹر روی مہتا کی طرف سے دی گئی تحریر بیان میں کہا گیا کہ قصبہ کے حیدریہ محلہ کے رہنے والے عاطف چودھری نے انسٹاگرام پر ایک پرائیویٹ اکاؤنٹ بنایا تھا۔ پروفائل فوٹو میں 'آئی اسٹینڈ وتھ فلسطین' لکھا ہوا تھا۔ اس اکاؤنٹ سے 8 اکتوبر کی شب فلسطین کی حمایت میں پوسٹیں کی گئیں۔
12 اکتوبر کو سہیل انصاری نام کے نوجوان کے واٹس ایپ اسٹیٹس سے فلسطین حمایت میں پیغام ارسال کیے گیے تھے۔ وہاں کے لوگوں کا الزام ہے کہ اس کی وجہ سے قصبے کی مذہبی اور سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی تھی۔ دوسری طرف لوگوں میں اس حوالے سے غم و غصہ پہلے سے ہی تھا۔
- ہمیر پور میں سسرال والوں نے شادی شدہ خاتون کے بال کاٹ کر منہ کالا کرکے گھمایا
- ہماچل میں اگلے چار دنوں تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی
امن کی خلاف ورزی کے خدشے کے پیش نظر پولیس نے اس معاملے میں عاطف چوہدری اور سہیل صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس کے شیل، اینٹی رائٹ ٹیئر گیس گن وغیرہ کے ساتھ مشق کیا۔ اس مشق کا مقصد کسی بھی کشیدگی سے نمٹنا ہے۔