کالا امبا میں واقع اورسن فارما یونٹ کے آٹھ ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ گزشتہ پیر کو جو 41 سمپل جانچ کے لئے بھیجے گئےتھے، اس میں سے 33 کی رپورٹ منفی جبکہ آٹھ افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔
مثبت آئے آٹھ ملازمین میں کمپنی مالک، اس کی بیوی اور بیٹا شامل ہے جو اس وقت پنچکولہ میں رہ رہے ہیں۔ اسی کمپنی میں پہلے ایک ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی اس فارما کمپنی کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اب اسی کمپنی سے آٹھ لوگ کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
ضلع میں آج آئے تازہ معاملوں کے ساتھ مجموعی طور سے متاثرین کی تعداد 20 ہوگئی ہیں جبکہ سرگرم معاملے بڑھ کر 16 ہوگئے ہیں۔ یہاں اب تک چار افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اس طرح اب ریاست میں مجموعی طور سے متاثر مریضوں کی تعداد 429 ہوگئی ہے جبکہ سرگرم معاملے 197 ہوگئے ہیں۔ اب تک ریاست میں 222 افراد مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ پانچ مریضوں کی اس وائرس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔