ETV Bharat / state

ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ - کلدیپ سنگھ راٹھور

ہماچل پردیش میں کانگریس پارٹی مرکز اور ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

Congress protests against anti-people policies of the state government
ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 10:24 PM IST

ہماچل پردیش کانگریس پارٹی نے مرکز اور ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف چوڑا میدان میں زبردست مظاہرہ کیا۔

اس دوران کانگریس کارکنوں نے بیریکیڈ توڑکر اسمبلی کےگیٹ کے نزدیک پہنچ کر اسمبلی کا گھیراؤ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے چوڑا میدان میں اکٹھے ہوکر اسمبلی کی طرف مارچ کیا۔ پولیس نے بیریکیڈ لگا کر کارکنوں کو روکنے کی کوشش لیکن کارکنوں نے بیریکیڈ توڑ کر اسمبلی کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔

اس دوران ان کی پولیس کے ساتھ بھی معمولی جھڑپ ہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر کلدیپ سنگھ راٹھور نے بتایا کہ کورونا کے دور میں ریاست میں بے روزگار، مہنگائی اور بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔ بدعنوانی کے سلسلے میں جے رام حکومت کے وزیر کے خلاف ویجیلنس جانچ کی وجہ سے انہیں استعفی دینا چاہئے۔

مرکزی اور ریاستی حکومت کے عوام مخالف فیصلوں سے معیشت تباہ ہوگئی ہے اور ملک کو بربادی کے مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ مرکز میں مودی حکومت نے ملک کا خزانہ تک خالی کردیا ہے اب ملک کی سرکاری جائیدادوں کو بیجا جارہا ہے۔ سرکاری نوکریوں کی بولی لگ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.