شملہ: ریاست ہماچل پردیش کے مانیکرن وادی کے چوج گاؤں میں بدھ کی صبح بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ وہیں نالے میں بادل پھٹنے سے چھ لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں جب کہ کچھ گھر بھی اس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گاؤں کی طرف جانے والے پُل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ گاؤں والوں نے اس کی اطلاع کُلو انتظامیہ کو دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔ Cloud Burst in Manikaran Valley of Kullu District
منیکرن وادی میں آج صبح بادل پھٹنے کے بعد ملانا نالے میں بھی بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے تقریباً نصف درجن گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ معلومات کے مطابق ٹین شیڈ میں رکھے نصف درجن خچر بھی پانی میں بہہ گئے۔ وہیں پانی میں بہہ جانے سے ایک خاتون کی بھی موت ہو گئی ہے۔ خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ لاش کی شناخت کی جا رہی ہے۔ Cloud burst in Malana
موصولہ اطلاع کے مطابق کلو میں رات سے بارش ہو رہی تھی۔ ایسے میں آج صبح چوج نالے میں بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے نالے میں پانی کی تیز رفتاری سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 4 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ گاؤں کی طرف جانے والا واحد پل بھی اس کی لپیٹ میں آگیا جس کی وجہ سے انتظامیہ کو بچاؤ میں بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ Four missing after cloudburst in Kullu
یہ بھی پڑھیں: Cloudburst in Rafiabad: رفیع آباد میں بادل پھٹنے سے سیلاب جیسی صورتحال
ایس پی گوردیو شرما نے بتایا کہ 'نالے میں بادل پھٹنے کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ندیوں اور ندی نالوں کے کنارے جانے سے گریز کریں۔ بتا دیں کہ ہماچل میں شدید بارش کی وجہ سے کئی جگہ پر سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے جیسے حادثات پیش آرہے ہیں۔'